ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جبل پورکی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ: 11 مزدور زخمی، 2 ہلاک

جبل پورکی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ: 11 مزدور زخمی، 2 ہلاک

Tue, 22 Oct 2024 17:07:01  SO Admin   S.O. News Service

جبل پور، 22/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں ایک دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی صبح تقریباً 10:45 بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت عمارت میں تقریباً 13 افراد موجود تھے، اور خوش قسمتی سے تمام افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد شدید زخمی ہوئے، جن میں سے دو افراد کی حالت نازک ہے اور انہیں علاج کے لیے مہاکوشل اسپتال منتقل کیا گیا۔ بدقسمتی سے، علاج کے دوران دونوں کی موت ہو گئی۔ مہاکوشل اسپتال میں زیر علاج دیگر زخمیوں کے نام شام یلال اور رندھیری بتائے گئے ہیں، جن کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد، کئی مزدور ملبے میں دب جانے کی اطلاع ہے، جس کی وجہ سے بچاؤ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔

فیکٹری کی یہ عمارت تھاؤنڈ پاوڈر بم کی تیاری کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جو کہ ہندوستانی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔ دھماکے کی شدت کی وجہ سے پوری عمارت منہدم ہو گئی۔ واقعے کے بعد عوامی حفاظت کے پیش نظر، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ دھماکا منگل کی صبح کھماریا میں سینٹرل سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس فیکٹری میں ہوا، جہاں بم اور دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا ہے۔ فیکٹری کے ایف-6 سیکشن کے 200 عمارت میں بم بھرنے کے عمل کے دوران مبینہ طور پر ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی، جس سے دھماکہ ہوا، جو اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز پانچ کلومیٹر دور تک سنی گئی۔

فیکٹری کے قریب رہنے والے مکینوں کا کہنا تھا کہ انہیں لگا کہ یہ زلزلہ ہے اور بہت سے لوگ اپنے گھروں سے باہر بھی نکل آئے۔فیکٹری کے جنرل منیجر اور دیگر اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں دیا۔


Share: